لاہور(اتوار 7 اگست 2016): ماضی کی مشہور فلم اسٹار بابرہ شریف نے شوبز میں واپسی کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ابھی کسی فلم میں کام نہیں کر رہی ہیں لیکن اگر کوئی اچھا پروجیکٹ ملا توفلموں میں واپس آئیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے پاس فلموں کی درجنوں آفرز آ رہی ہیں مگر میرا کام کا اپنا اسٹائل ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں کہتی کہ میں شوبز چھوڑ چکی ہوں، میری کچھ مصروفیات ہیں جن کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کش ہوں ۔ بابرہ شریف نے کہا کہ میں نے ہمیشہ منفرد کام کرنے کی کوشش کی ہے۔