اردوکویت: سماجی امور اور محنت کے وزیر فہد الشریعان نے حال ہی میں نرسری اسکولوں سے متعلق ضوابط میں ترمیم کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ روزنامہ الجریدہ نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ نرسری چلانے کے لیے لائسنس حاصل کرنے کے لیے اب 5,000 دینارکی ضمانت درکارہوگی۔ اس کے علاوہ، مالک کیلئے کویتی شہریت کا حامل ہونا اور ڈپلومہ یا یونیورسٹی سرٹیفکیٹ ہولڈر یا اس کے مساوی قابلیت رکھنا ضروری ہے اور ساتھ ہی اسکو سرکاری یا نجی شعبے میں ملازم نہیں ہونا چاہیے۔
متعلقہ کمیٹی نرسری چلانے کے لیے لائسنس کی درخواست کا 10 دن کے اندر جائزہ لے گی اور اسے نئے درخواست دہندگان اور لائسنس کی تجدید کرنے والوں دونوں کے لیے 30 دن کے اندر منظور کر لیا جائے گا – درخواست گزار کو درخواست کی منظوری یا مسترد ہونے کی تاریخ سے ایک ہفتے کے اندر تحریری طور پر مطلع کردیا جائے گا، جس میں فیصلے کا جواز پیش کرنے والا بیان بھی شامل ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ ترمیم میں نرسری کی جگہ کے انتخاب کی شرائط بھی شامل ہیں۔