(محمد عرفان شفیق ۔ کویت) پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت، کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی واحد اور منفرد تنظیم ہے، جو کویت میں موجود افراد کو روزگار کی تلاش میں معاونت اور بہترین روزگار کی تلاش میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔ انسانیت کے بے لوث خدمت کے جذبے کے تحت جہاں یہ فورم بہترین حصول رزق میں مددگار ثابت ہوتا ہے، وہیں پر گاہے بگاہے مختلف اوقات میں دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کیلیے مختلف نوعیت کی ٹریننگز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
تعلیم و تربیت کے اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم نے مورخہ 17نومبر 2017بروز جمعۃ المبارک کو ایک ٹر یننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا جسکا موضوع موٗثر ٹیم ورک اور اسکی حکمت عملی تھا۔ اس نہایت ہی اہم موضوع پر ہونے والی ٹریننگ میں کویت کے طول و عرض سے ورکنگ پروفیشنلزنے شرکت کی۔
ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز اللہ رب العزت کے نام سے پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے کیا اور اسکے بعد ٹریننگ کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور لیڈ ٹرینر انور علی اور معاون ٹرینر فیصل جمیل کا تعارف پیش کیا۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے نائب صدر اور معروف ٹرینر انور علی اس ٹریننگ ورکشاپ کے لیڈ ٹرینر تھے جبکہ فیصل جمیل نے انکی معاونت کی۔ انور علی نے انتہائی پیشہ ورانہ اور موٗثر انداز میں ٹیم ور ک کے موضوع پر لیکچر اور پریزنٹیشن دی اور شرکاء کو ٹیم ورک کے حوالے سے اہم نکات اور طریقہ کار سے آگاہ کیا۔ ٹریننگ ورکشاپ لیکچر، پریزنٹیشن، ویڈیوز اور عملی مشقوں کے علاوہ سوال و جواب پر مشتمل تھی۔ تما م شرکاء نے ٹریننگ کو انتہائی مفید اور موٗثر قرار دیا اور پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کی ٹیم کا کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی ٹریننگ ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے۔ پاکستان ایمپلائمنٹ فورم کویت کے بانی و صدر محمد عرفان عادل نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم انشاء اللہ آئندہ بھی ایسی ٹریننگز کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ٹریننگ ورکشاپ کے کامیاب انعقاد کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا اور فورم کے تمام ممبران کی کاوشوں کا سراہا، بالخصوص محمد عرفان شفیق سیکرٹری جنرل، انجینیئر وقاص احمد ٹریننگ کو آرڈینیٹرو جوائنٹ سیکرٹری، بشریٰ وقاص ایگزیکٹو آف ایجوکیشن ڈویژن، محمد عمران خان ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن، شہباز علی ایگزیکٹو ممبر اور تمام ممبران کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے انور علی اور فیصل جمیل کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے انتہائی مہارت اور موٗثر انداز میں اپنا لیکچر اور پریزینٹیشن دی۔ آخر میں تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور پرتکلف عشائیے سے تواضع کی گئی۔