نرم و ملائم اور انتہائی کریمی چکن ریشمی چپلی کباب نہ صرف بنانے میں آسان ہیں بلکہ ذائقے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ اس ترکیب سے بنے چکن ریشمی چپلی کباب آپ کے منہ میں جاتے ہی ایسے گُھل جائیں گے کہ آپ بے ساختہ کہہ اٹھیں گے ارے واہ۔ یہ ترکیب آزمائیں اور اپنے پیاروں کی تعریفیں سمیٹیں۔
کباب بنانے کے اجزاء:
- چکن قیمہ 800گرام
- سبز مرچیں 3-4عدد
- نمک حسبِ ذائقہ
- سفید مرچ 1چائے کا چمچ
- پیاز 1عدد
- سبز دھنیا 1چوتھائی کپ
- چنے کا پاؤڈر 1چوتھائی
- انڈہ 1عدد
- کالی مرچ 1چائے کا چمچ
- دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
- گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
- ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کاچمچ
- کریم 4کھانے کے چمچ
- لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
- املی چِلی چٹنی کے اجزاء:
- املی پانی 1کپ
- آم کا پاؤڈر آدھا کھانے کا
- ذیرہ 1چائے کا چمچ
- ثابت لال مرچیں 3عدد
- پودینے کے پتے 1چوتھائی کپ
- سبز مرچیں 4عدد
- پیاز 1چوتھائی کپ
چٹنی بنانے کی ترکیب:
ایک بلینڈر میں املی کا گودا، آم کا پاؤڈر، ذیرہ، سرخ مرچیں، پودینہ، دھنیے کے پتے، سبز مرچیں اور پیاز ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح بلینڈ کر لیں (اگر ضرورت ہو تو پانی بھی ڈالیں)۔
کباب بنانے کی ترکیب:
ایک چو پر میں قیمہ، سبز مرچیں، نمک، سفید مرچیں، پیاز، دھنیا، چنے کی دال کا پاؤڈر، انڈہ، مکھن، کالی مرچ، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ، ادرک لہسن پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح چوپ کر لیں۔
اب اپنے ہاتھوں کو گریس کر کے قیمہ سے گول شکل کے کباب بنا لیں۔
پھر اس کباب پر ٹماٹر سلائس رکھیں۔
اب کبابوں کو دونوں سائیڈوں سے لائٹ گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔
مزیدار ریشمی کباب تیار ہیں، املی چٹنی کے ساتھ سَرو کریں۔
تیار ی کا وقت: 15-20منٹ
پکانے کا وقت: 30-35منٹ
افراد: 4-5