ایئر عربیہ ابوظہبی نے کویت کو بھی اپنے نیٹ ورک میں شامل کر لیا

ایئر عربیہ ابوظہبی نے کویت کو بھی اپنے نیٹ ورک میں شامل کر لیا 1

اردوکویت- ایئر عربیہ ابوظہبی نے ابوظہبی سے کویت شہر تک اپنا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نئی براہ راست پروازیں 31 اکتوبر 2022 سے ابوظہبی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک روزانہ دونوں شہروں کو آپس ملائیں گی۔

ائیر عریبیہ کے گروپ چیف ایگزیکٹو آفیسر عادل العلی نے کہا، "ہمیں ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اپنے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں کویت کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ کویت سٹی کو ائیر عربیہ ابوظہبی کے نیٹ ورک میں شامل کرنا ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم ٹریولنگ سپورٹ کے لیےکس قدرپرعزم ہیں۔ ابوظہبی کا شعبہ سیاحت اپنے صارفین کو دونوں شہروں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ایک نیا اور سستا آپشن فراہم کررہا ہے۔

صارفین اب ابوظہبی اور کویت کے درمیان اپنی براہ راست پروازیں ایئر عربیہ کی ویب سائٹ پر جا کر، کال سینٹر پر کال کر کے یا ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے بک کر سکتے ہیں۔

2020 میں شروع ہونے کے بعد سے، ایئر عربیہ ابوظہبی نے پورے خطے میں 26 راستوں تک اپنے نیٹ ورک کو وسعت دی ہے جس میں کویت، بیروت، مصر، بحرین، آذربائیجان، بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، نیپال، سوڈان، پاکستان، عمان، بوسنیا اور ہرزیگووینا شامل ہیں جبکہ جارجیا نے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہ راست اپنی خدمات انجام دیں۔

Exit mobile version