اردو کویت : وزارت داخلہ کویت نے آئس کریم فروشوں کے لیے درج ذیل نئی ہدایات جاری کی ہیں۔
- آئس کریم فروشوں کے ہائی ویز اور رنگ روڈز پر گاڑی چلانے پر پابندی
- آئس کریم فروشوں کے پاس درست ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا ضروری ہے۔
- آئس کریم کارٹ کے لیے استعمال ہونے والی موٹر بائیک پر نمبر پلیٹ ہونی چاہیے۔
- موٹر بائیکس اچھی حالت میں ہونی چاہئیں
- موٹر سائیکل چلاتے وقت ڈرائیور کا ہیلمٹ پہننا ضروری قرار۔
- رات کے وقت روشنی منعکس کرنے والی شرٹ پہننی ہوگی۔
- مندرجہ بالا مقرر کردہ قواعد کی تعمیل کرنے میں ناکامی قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگی جس کے نتیجے میں آئس کریم فروش کو گرفتار کیا جائے گا اور آئس کریم کاٹھیلہ ضبط کر لیا جائے گا۔
Source: ArabTimes