اردو کویت: ملک میں جاری سیکورٹی مہمات کی وجہ سے مختلف قومیتوں کے تقریباً 15,000 تارکینِ وطن کو غیر ملکیوں سے متعلقہ قانون کے آرٹیکل 16 کے تحت سال کے آغاز سے مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بدر کیا گیا ہے۔ زیادہ تر جلاوطن افراد کے پاس آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔
وزارت داخلہ نے کویت میں مقیم غیر ملکیوں (Expats) سے متعلقہ قانون کے آرٹیکل 16 کو فعال کرنا شروع کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی افراد جن کے پاس آمدنی کا کوئی معروف ذریعہ نہیں ہے یا اُن کے پاس کویت میں رہائش کے لئے کافی آمدن نہیں انہیں کویت سے ملک بدر کیا جا سکتا ہے ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے مناسب طریقہ کار کی پیروی کی گئی، اکثریت معمولی کارکنان کی تھی جو عارضی بازاروں میں حفاظتی مہم کے دوران پکڑے گئے تھے، ان جگہوں پر گلیوں میں دکانداروں اور گاہکوں کو کویت سے ڈی پورٹ کرنے کے اقدامات کرنے کے لیے تحقیقات کے لیے رہائشی امور کے حوالے کیا گیا تھا۔ ان کے پاس اتنی آمدنی نہیں تھی کہ وہ اپنی کفالت کر سکیں اور اچھی زندگی گزار سکیں۔ روزنامہ الرائی کی رپورٹ کے مطابق، انہیں کویت سے ملک بدر کرنے کا بنیادی مقصد انہیں جرائم یا غیر اخلاقی کام کرنے سے روکنا ہے۔
کویت سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ایشیائی اور عرب کمیونٹی سے ہے۔ یہاں تک کہ اگر اقامہ درست ہے لیکن کام کی جگہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا یا غیر قانونی عارضی بازاروں میں پکڑا گیا تو بھی ایسے افراد کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا۔ یہ اقدامات لیبر مارکیٹ پر کنٹرول قائم رکھتے ہیں اور ملک میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر کارکنوں کو بھی قانون کے دائرہ میں لاتے ہیں جو آبادی کے ڈھانچے کے لیے خطرہ بن چکے ہیں ، جو اکثر جرائم اور غیر قانونی طریقوں کا ارتکاب کرتے پائے جاتے ہیں۔