اردوکویت: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گھٹنوں کی سرجری پر جانے سے قبل مداحوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں اپنی سرجری کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔
ایک منٹ کے ویڈیو پیغام میں شعیب اخترکا کہنا تھا کہ دونوں گھٹنوں کی سرجری کے لیے جارہا ہوں، مداحوں سے دعاوں کی درخواست کی اپیل کرتا ہوں، اس سے پہلے پانچ سرجریز ہوچکی ہیں، امید ہے کہ یہ آخری سرجری ثابت ہوگی اس تکلیف سے گزرنا ہی ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ سرجری 8 گھںٹوں تک جاری رہے گی، جس کے بعد دو سے تین ہفتوں صحتیاب ہونے میں لگیں گے، سابق فاسٹ بولرسرجری کے لیے اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہیں۔