کویت سٹی، 8 اگست 2020: امریکہ کے 45 کے قریب ہسپتالوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کویتی شہریوں کو مہیا کی گئی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے 677 ملین ڈالرز کے میڈیل بِل حکومت ِ کویت کے ذمے واجب الادأ ہیں جن کی وصولی کے لئے وہ اپنے طور پر کوشش کرچکے ہیں اور اب اس معاملے کے حل کے لئے امریکی کانگریس کے نمائندوں سے مداخلت کی درخواست کی گئی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق میڈیکل سنٹرز نے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی مدد حاصل کرنے کی بھی کوشش کی جس کے جواب میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ انہوں نے یہ معاملہ کویت حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور اس کے حل کے لئے کوشش جاری ہے۔
یہ واجبات ہزاروں کویتی مریضوں کے کینسر، امراضِ دل اور بچوں کے امراض کے علاج معالجہ کرنے کے میڈیکل بل ہیں۔
امریکی نمائندہ کانگرس جِم میکگورن نے کانگرس کو بتایا کہ یہ معاملہ کویتی پارلیمنٹ میں تعطل کا شکار ہے۔