17 مئی 2020: وزارتِ صحت کویت کے فیصلے کے تحت غیر مخصوص ترتیب میں 180 افراد کو منتخب کرکے ان کے موبائل نمبر پر میسج بھیجا جائے گا جس میں انہیں ایک مخصوص تاریخ پر جزیرہ ائیرویز کے پارک ایند فلائی ڈرائیو تھرو ٹیسٹنگ مرکز پر طبی معائنے کے لئے بلایا جائے گا۔
میسج ملنے کے بعد مذکورہ شخص کو درج ذیل لِنک سے کرفیو پاس حاصل کرکے کورونا طِبی معائنے کے لئے حاضر ہونا ہوگا۔ 180 افراد میں مرد و خواتین کو متناسب تعداد میں منتخب کیا جائے گا۔
طبی معائنے کا ایس ایم ایس ملنے کی صورت میں درج ذیل لِنک پر رجسٹر کرکے کرفیو پاس حاصل کرنا ہوگا۔
تاہم وزارت صحت کی جانب سے درج ذیل جوابات کا انتظار ہے..
⛔ جن افراد کے پاس گاڑی نہیں وہ کرفیو کے دوران طبی مرکز کیسے پہنچیں گے؟
⛔ خواتین اکیلی کیسے طبی مرکز پہنچیں گی؟
⛔ جو لوگ دو تین ماہ سے قرنطینہ میں ہیں، اُن کے لئے رِسک بڑھ جائے گا، خاص کر جب کہ طِبی عملہ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہورہا ہے؟ 🤔