۱۵ اپریل، ۲۰۲۰کویت، وزارت داخلہ کویت نے عارضی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن کے لیے یکم مارچ سے 31 مئی تک یعنی تین ماہ کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
یہ فیصلہ ڈپٹی وزیراعظم، وزیر داخلہ اور وزیرِ مملکت برائے کابینہ اَمور جناب انس الصالح کی جانب سے کیا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق دی گئی سہولت میں وہ تارکین وطن بھی شامل ہیں جن کے ویزوں کی معیاد یکم مارچ سے 31 مئی کے درمیان ختم ہورہی ہے۔
لہذا تارکین وطن کےلیے یکم مارچ سے 31 مئی تک کی ملک میں رہائش قانونی ہوگئی ہے۔
ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق فیصلہ ملک کو درپیش غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ فیصلے میں ان تمام لوگوں کو چھوٹ دی گئی ہے جن کی رہائش کی مدت ختم ہوچکی تھی۔ وہ تمام لوگ جو اس وقت ملک میں موجود ہیں اور وہ لوگ جن کے ویزوں کی مدت میعاد ختم ہوچکی ہے۔
وہ اقدامات جو کفیل سے مشروط ہیں ان کا طریقہ کار تفصیلی طور پر وزارتِ داخلہ کی درج ذیل ویب سائٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
وزاتِ داخله کویت کی ویب وسائٹ
https://www.moi.gov.kw/main/