جلیب الشیوخ میں انڈین مصنوعات کو میڈ اِن پاکستان کا لیبل لگا کر بیچنے کا فراڈ پکڑا گیا
23 جولائی، 2017: وزارتِ تجارت وصنعت کویت نے جلیب الشیوخ کے ایک گودام میں بڑے پیمانے پر کیے جانے والا فراڈ پکڑ لیا۔مقامی رپورٹس کے مطابق حکام نے جلیب الشیوخ میں ایک گودام پر چھاپا مارا تو وہاں پر بہت سی بھارتی مصنوعات کے لیبل تبدیل کرکے میڈ اِن پاکستان کے لیبل چسپاں کئے جارہے تھے جبکہ کئی چیزوں کی مدتِ استعمال بھی تبدیل بڑھا دی گئی تھی جو پہلے ہی ختم ہوچکی تھی۔
وزارتِ تجارت وصنعت کے حکام نے وزارتِ داخلہ کے تعاون سے گودام میں یہ فراڈ کرنے والے ورکرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے گرفتاری کے بعد اس بات کا اقرار کیا کہ زیادہ منافع کمانے کی غرض سے وہ ان مصنوعات کے لیبل میڈ اِن پاکستان لگا کر فروخت کر رہے تھے۔ حکام نے ملزمان کو جرمانے کرتے ہوئے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔ (بحوالہ روزنامہ السیاسۃ/عرب ٹائمز)