کویت، ۷ مارچ ۲۰۱۷: (اردو کویت) کویت کے وزیر اعظم جناب شیخ جابر المبارک الحمد الصباح اور پاکستان کے وزیراعظم جناب میاں محمد نواز شریف نے دونوں دوست ممالک کے درمیان سرکاری سطح کے مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو تمام سطح پر مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا، اس کے علاوہ مشترکہ اہمیت کے حامل علاقائی اور عالمی معاملات کو زیرِ بحث لایا گیا۔میٹنگ میں ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر دفاع شیخ محمد الخالد الحمد الصباح، اعزازی وفد کے سرابرہ اور مشیرِ دیوان وزیر اعظم ڈاکٹر سلیم جابر الاحمد الصباح، وزیر پٹرولیم و وزیرِ پانی و بجلی اعسام المرزوق، دیوان وزیراعظم کے انڈر سیکریٹری شیخ فحد جابر المبارک الحمد الصباح، کویت کے سفیر برائے پاکستان ناصر المطیری، وزارت خارجہ و پبلک اتھارٹی برائے انویسٹمنٹ کے کے سینئر حکام اور جناب وزیر اعظم کویت نے شرکت کی۔ (بحوالہ سرکاری نیوز ایجنسی کویت)
Salam hamara sawal hy ke pakistan ke liye vaisa opne hova hy ke nahi
Abhi nahi open howay, baat cheet chal rahi hay
Dear Honourable sir
We are very happy that Kuwait and pakistan relationships are corrected. Can Kuwait visa open for pakistan nations