لاہور(اتوار 7 اگست 2016): پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ بھارتی ڈراموں کی طرح بھارتی فلموں کا سحر بھی ختم کر کے ہی دم لیں گے، ہمیں اپنے ڈرامے پر فخر ہے، جو لوگ ہماری ٹی وی انڈسٹری کے خلاف باتیں کررہے ہیں، انھیں اس مقصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، یہ کہنا کہ کچھ عرصہ سے ہمارا ڈرامہ زوال پزیر ہے یہ درست نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہم بہتری کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔ ہم نے بھارتی ڈراموں کو سحر ختم کیا اور اسی طرح بھارتی فلموں کا سحر بھی ختم کر کے دم لیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔