کویت، 10 ستمبر 2015: غیرملکی افراد جو ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست دینا چاہتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس درست ویزہ موجود ہو اور کویت میں رہتے ہوئے کم از کم دو سال کا عرصہ ہو گیا ہو۔ امیدوار کے پاس یونیورسٹی کی ڈگری ہو اور ماہانہ تنخواہ کم از کم 600 دینار ہو۔ ان بنیادی شرائط کے علاوہ کچھ خاص صورتوں میں مخصوص شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو استثناء حاصل ہے جس کی تفصیلات حسب ذیل ہیں۔
- غیر کویتی خواتین جن کی شادی کویتی مردوں کے ساتھ ہوئی ہو بشمول بیوہ یا طلاق یافتہ، بشرطیکہ ان کے بچے ہوں۔
- بدون رہائیشی جن کے پاس درست سیکیورٹی کارڈ ہوں
- طالب علم جو کسی یونیورسٹی یا اپلائیڈ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں
- غیر ملکی افراد کی بیویاں جن کے بچے ہوں، بشرطیکہ ان کے خاوند بھی لائسنس کے لئے اہل ہوں
- جج، عدالتی عملہ، لیگل ایڈوائزر اور قانونی ماہرین
- یونیورسٹیوں، کالجوں اور اپلائیڈ انسٹیٹیوٹس کا تدریسی عملہ
- ڈاکٹرز، فارماسسٹ (دواساز)، اور انجینئرز
- ڈائریکٹر جنرل اور ان کے نائب
- سفارتی عملہ
- کھیلوں کی فیڈریشنوں، کلبوں اور گورنمنٹ سیکٹر میں کام کرنے والا پیشہ ور عملہ
- ڈرائیور اور مندوب
- گھریلو ملازمین جو اپنے کفیلوں کے پاس مسلسل 5 سال سے کام کر رہے ہوں ، بشرطیکہ وہ اپنا پیشہ ڈرائیور میں تبدیل کریں
- آئیل کمپنیوں کیے تیل کے ذخائر میں کام کرنے والے ٹیکنیشن
- پائلٹس، سمندری جہازوں کے کپتان اور ان کے نائب
- رسنگ کا عملہ ،فزیوتھراپسٹ اور طبی ٹیکنیشن
- تدفین کا عملہ
جن افراد کو کویت میں رہائش کی مدت اور تنخواہ کی شرائط سے استثناء حاصل ہے
- جج، عدالتی عملہ، لیگل ایڈوائزر اور قانونی ماہرین
- یونیورسٹیوں، کالجوں اور اپلائیڈ انسٹیٹیوٹس کا تدریسی عملہ
- ڈاکٹرز، فارماسسٹ (دواساز)، اور انجینئرز
- صحافی اور میڈیا کا عملہ
- محقق،مترجم، لائبریری دان، گورنمنٹ کے ماتحت امام مسجد
- اساتذہ اور سماجی کارکن
- کھیلوں کی تربیت دینے والے افراد جو کھیلوں کی فیڈریشنز، کلبوں یا سرکاری اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہوں
جن افراد کو کویت میں ۲ سالہ رہائش کی شرط سے استثناء حاصل ہے:
- ڈائریکٹر جنرل اور ان کے نائب
- مینجرز
- اکاؤنٹنٹ
- مندوب / کمپنی نمائندگان۔ ڈرائیوروں اور منددوبوں کے لائسنس ان کا اقمامہ ختم ہونے یا پھر پیشہ تبدیل کرنے پر ختم ہو جائیں گے اور وہ کم از کم دو سال کی مدت تک لائسنس کے لئے درخواست نہیں دے سکتے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت ، اقامہ کی مدت سے متصل ہے۔
لائسنس کے لیے بنیادی مطلوبہ کاغذات:
- بطاقہ مدنی کی کاپی
- پاسپورٹ کے پہلے دو صفحات اور اقامہ والے صفحہ کی فوٹو کاپی
- 6×4 سائز کی 2 تصاویر نیلے پس منظر کے ساتھ
- ٹائپ اور پرنٹ کیا ہوا درخواست فارم کفیل کے دستخطوں کے ساتھ
باقی ضروری کاغذات:
- یونیورسٹی ڈگری کی تصدیق شدہ کاپی اور اصلی تصدیق شدہ ڈگری (تمام متعلقہ حکومتی اداروں سے تصدیق شدہ) ، تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ (سرکاری ملازمین کے لیے)
- ورک پرمٹ کی ایک کاپی (پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین کے لئے
خاتون ِ خانہ کے لئے:
- بچوں میں سے کسی ایک کا برتھ سرٹیفیکیٹ بمعہ خاوند کا تنخواہ کا سرٹیفیکیٹ اگر وہ سرکاری ملازم ہے، پرائیویٹ سیکٹر کا ملازم ہونے کی صورت میں ورک پرمٹ کی کاپی
طالب علموں کے لئے:
- بنیادی کاغذات کے علاوہ یونیورسٹی ، کالج یا تعلیمی ادارے کی طرف سے اسسٹنٹ انڈرسیکریٹری کے نام سرٹیفیکیٹ
تاریخ اشاعت: 26/08/2015
نوٹ: یہ تفصیلات روزنامہ عرب ٹائمز میں 26/08/2015 کو وزارت داخلیہ کے شعبہ ٹریفک امور کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری جناب عبداللہ المھنہ کے انٹرویو کے حوالے سے شائع ہوئیں ۔ چونکہ حکومت کی طرف سے وقت فوقتا تبدیل ہوتی رہتی ہیں اس لئے اردو کویت کی ٹیم صرف آپ کی معلومات کے لئے یہ تفصیلات شائع کر رہی ہے اور اس ضمن میں کسی تبدیلی کی صورت میں ذمہ دار نہ ہوگی۔