کویت سٹی: روزنامہ الانباء کے مطابق کابینہ کچھ وزراء کی جانب سے داخل کی گئی ایک رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے جس میں استدعاء کی گئی ہے کہ جو افراد قانونی اقامہ کے بغیر رہائش پزیر ہیں اور سفری پابندی کا شکار ہیں، ان پر سے یہ پابندی ہٹائی جائے تاکہ غیر قانونی افراد کو ڈپورٹ کرنے میں سہولت پیدا ہو سکے۔
روزنامہ نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بیان کیا ہے کہ رپورٹ کا مقصد سفری پابندی کا شکار افراد کے لئے ملک چھوڑنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔
رپورٹ میں غیر قانونی رہائش پزیر افراد کو ملک بدر کرنے کے حوالے سے موجود قوانین اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حتمی فیصلہ دینے کے طریقہ کار کو بہتر بنانےکی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے