کویت: فروانیہ کے خفیہ اداروں نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو فرسٹ لیفٹینینٹ کا بھروپ دھار کرخیطان اور نواحی علاقوں میں بیچلرز کی رہائش گاہوں میں لوگوں کو چیکنگ کے بہانے لوٹ رہا تھا۔ سیکیورٹی اداروں کے مطابق بہت سے غیر ملکی افراد نے شکایات درج کروائی تھیں کہ ایک باوردی شخص نے رہائش کی تلاشی کے بہانے ان کو لوٹ لیا ہے۔تفتیش کے بعد خفیہ اداروں نے مطلوبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت مقامی شہری کے طور پر ہوئی ہے۔
نئے بھرتی شدہ ٹریفک پولیس اہلکار کی پھرتیاں ۔ خارجی افراد کو لوٹ لیا
ایک اور واقعہ میں نئے بھرتی ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا ہے جس پے بنگلادیشی افراد کے ساتھ ملکر غیرملکی ڈرائیورز کو بلیک میل کرنے اور انکو ڈپورٹ ہونے سے بچانے کے بہانے بھاری رقم ہتھیانے کا الزام ہے۔کویت ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک غیر ملکی رہائش پزیر شخص نے شکایت درج کروائی کہ ایک پولیس اہلکار نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اس سے بھاری رقم ہتھیائی اور خفیہ اہلکاروں کو اس اہلکار کے زیر استعمال کرایے کی گاڑی کا نمبر پلیٹ فراہم کیا۔ مطلوبہ پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے پر اس نے اعتراف کیا کہ وہ غیر ملکی ڈرایئورز کو بلیک میلک کرنے اور خوف زدہ کرکے بھاری رقم حاصل کرنے کے لئے بنگلادیش معاونوں کا استعمال کر رہا تھا جو گاہک کے ساتھ ڈیل طے کرتے تھے۔ وہ ایک کسٹمر سے ۵۰۰ دینار وصول کرتا تھا جس کا ۴۰ فیصد اُن بنگلادیشی معاونوں کو ادا کرتا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔