لاس ویگاس : امریکہ کے مشور زمانہ باکسر فلائیڈمے ویدر جنہوں نے حالیہ دنوں فلپائنی باکسر مینی پیکیوکو فائٹ آف دی سنچری میں شکست دی تھی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس سال ستمبر میں اپنی آخری فائٹ لڑیں گے۔ فلائیڈ مے ویدر کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے چیلینج کیا تھا کہ وہ اپنی آخری فائٹ عامر خان کے ساتھ لڑیں جس میں عامر خان مے ویدر کو شکاست فاش دینے کا عزم رکھتے ہیں۔ فلائیڈمے ویدر نے عامر خان کا فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔ عامر خان کے مطابق فلائیڈ مے ویدر کے منیجر نے فائٹ کی یقین دہانی کرادی ہے جو اسی سال ستمبر میں ہوسکتی ہے ۔ یادرہے کہ دوروز قبل امریکی باکسرمے ویدر نے مینی پیکیو کو شکست دے کر باکسنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی لڑائی جیتی ہے ،[highlight]مے ویدر اپنے کیریئر میں اب تک 48 مقابلے کر چکے ہیں اور اب تک ناقبل شکست رہے ہیں[/highlight] ۔