’روزنامہ الرائی‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت ہند الصبیح کی قیادت میں قائم کمیٹی کے اجلاس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کونسل کے ایک ممبر نے انکشاف کیا کہ شہری صفائی ستھرائی کی مد میں غیر ملکی افراد سے۲۵ دینار سالانہ فیس وصول کرنے کا منصوبہ زیرغور ہے۔
اٹارنی عبداللہ الکندری نے وضاحت کی کہ بلدیہ سالانہ کی بنیاد پرشہری صفائی کی فیس مقرر کرنے کا جائزہ لے رہی ہے اور یہ فیس غیر ملکی افراد سے اقامہ کی تجدید کے وقت وصول کی جائے گی۔ انہوں نے اس تجویز کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ماحول پہ مثبت اثر پڑے گا اور کئی ہمسایہ ممالک میں اسی نوعیت کی فیس پہلے ہی وصول کی جا رہی ہے۔